علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایٹمی معاملے سمیت ہرمسئلے کے لئے مذاکرات کرنا ایک تسلیم شدہ امر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اصولوں کے مطابق اور ہرطرح کی چال بازی سے دور مذاکرات کرنے پریقین رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں جبکہ مذاکرات کرنے والے فریق امریکہ کے شدید دباو میں ہیں وہ مذاکرات کی بات کرتےہوئے اسلامی جہموریہ ایران کے خلاف قراداد منطورکرتے ہیں جبکہ بنیادی طورسے اس طرح کی گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئي اے ای اے کے رکن اور این پی ٹی معاھدہ کے رکن کی حیثیت سے قانونی دائرے اور بغیر کسی دباو کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتاہے اور اسی اصول کے مطابق مذاکرات پربھی تاکید کرتاہے ۔علاء الدین بروجردی نے کہا کہ تہران تحقیقاتی ری ایکٹر کے لئے ایندھن کاتبادلہ مذاکرات کے لئے ایک مناسب موقع ہوسکتاہے اور تہران اعلامئے کے مطابق بھی تہران ری ایکٹر کے ایندھن کی مشکل حل کرسکتاہے اور اس سے اعتماد سازی کے لئے بھی قدم ا ٹھائے جاسکتے ہیں۔
................
/110